کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس 105 میں الیکشن کمیشن کی کارروائی، جوائنٹ الیکشن کمیشن علی اصغرسیال نے تمام امیدواروں کے جھنڈے، بینرز اور بل بورڈز ہٹانے کی ہدایت کردی۔
علی اصغر سیال نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو حکم دیا کہ کسی بھی پبلک پلیس پر جھنڈا، بینر یا بل بورڈ نہیں ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق شکایت ملی تھی کہ حلقے میں کھمبوں، پارک اور دیگر جگہوں پر جھنڈے اور بینرز لگائے گئے ہیں۔
جوائنٹ الیکشن کمیشن علی اصغر سیال نے شکایت پر حلقے کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔