اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عمر ایوب نے کہا کہ اس عمل کی جتنی ہو سکے سخت مذمت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 13, 2024
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عمر ایوب کے گھر اسلام آباد پولیس نہیں گئی، عمر ایوب کے گھر پولیس جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔