لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔
نیشنل پارٹی کے چھ رکنی وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی ملاقات میں شریک ہوئے، مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
— Rana Sanaullah Khan (@PresPMLNPunjab) January 15, 2024
نیشنل پارٹی کے وفد میں میر کبیر، سردار کامل، جان محمد، طاہر بزنجو اور ایوب ملک شامل تھے، قائد محمد نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نوازشریف کو مبارک پیش کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، عبدالمالک بلوچ نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے قائد نوازشریف کے ویژن اور کاوشوں کو بھی سراہا، قائدین نے پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔