بہاولنگر: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ وزیراعظم پہلے چُن لیا گیا ہے الیکشن بعد میں ہوں گے۔
مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق اور جمعت علماء اسلام نظریاتی کے سربراہ اجمل قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اعجازالحق نے کہا کہ قومی یکجہتی کے نام سے ایک اتحاد قائم کیا گیا ہے، اٹک سے لیکر رحیم یار خان تک ہمارے حمایت یافتہ امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
اعجازالحق نے مزید کہا کہ ایک پارٹی کے لیڈر کو مکمل حکومتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، تمام سیاسی پارٹیوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا چاہئے، نوازشریف اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، نظر آرہا ہے کہ آنے والی حکومت پی ڈی ایم کا سیکنڈ پارٹ ہوگا۔
سربراہ مسلم لیگ ضیاء نے مزید کہا کہ محب وطن جماعتوں کا ایک ’قومی یکجہتی اتحاد‘ ملک بھر میں طاقت کے طور پر سامنے آئے گا۔