توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج کی طبیعت ناساز

Published On 15 January,2024 08:17 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ہی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہوئی، طبیعت خراب ہونے پر جج محمد بشیر کو جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک گھنٹہ جیل ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد طبیعت میں بہتری آئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک گھنٹہ تک زیر علاج رہنے کے بعد جج محمد بشیر کو گھر منتقل کردیا گیا، جج محمد بیشر کا بلڈ پریشر اچانک شوٹ کر گیا تھا۔