الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی

Published On 16 January,2024 01:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر، ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس مرحلہ میں انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کیا جائے، اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے، ہو سکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے پنجاب میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان تیر میں رد و بدل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔