مری: (دنیا نیوز) مری میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات سامنے آنے لگے۔
شاہد خاقان عباسی کے بعد نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور بھی مستعفی ہوگئے، راجہ عتیق سرور نے کہا کہ پارٹی نے خود دعوت دی کہ شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاؤں۔
راجہ عتیق سرور نے کہا کہ پی پی 6 کا ٹکٹ پی پی 7 کو دینا مری اور کوٹلی ستیاں کے عوام کی توہین ہے۔