ظفروال: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے حلقہ پی پی 54 بھگور خورد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا مقدمہ لے کر آیا ہوں۔
احسن اقبال نے کہا کہ 1993ء کے اندر نارووال میں پہلی بار قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا اور اس کے بعد میں پانچ بار لگاتار ایم این اے بنا ہوں، میرے پاس نارووال کی محفوظ سیٹ ہے، میں اس حلقے میں اس لئے آیا ہوں کہ اس علاقے کے بچوں کے مستقبل کا کچھ کروں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ نارووال میں یونیورسٹیاں دیکھتے ہیں، نارووال میں وہ رونقیں لگی ہیں جو لاہور کے اندر ہیں، میں نے نارووال میں سیاست کرکے وہاں کی تقدیر بدلی ہے، نارووال کی یونیورسٹیوں کے اندر سات ہزار طالبعلم پڑھ رہے ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ نارووال یونیورسٹیوں میں لاہور سے نہیں پورے پاکستان سے آ کر طالبعلم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔