میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری

Published On 16 January,2024 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، میاں اسلم اقبال کو اشتہاری قرار دینے کی مصدقہ کاپیاں درخواست کے ساتھ نہ لگانے کا اعتراض برقرار رکھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹریبونل نے پی پی 171 سے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی منظور کئے۔