ہمارا لیڈر جیل میں، پی ٹی آئی عہدیدار اور کارکن اختلافات میں نہ پڑیں: بیرسٹر گوہر

Published On 16 January,2024 05:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے ہمیں اس کے مقصد کو دیکھنا ہے، پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن اختلافات میں نہ پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ کل شام تک امیدواروں کی لسٹیں فائنل کرلیں گے، بہت کم سیٹیں ہیں جہاں پر امیدواروں کو فائنل کرنا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کی لسٹیں ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کریں گے، پی ٹی آئی کے ووٹر اپنے امیدواروں کی پہچان کریں، شیخ رشید سے الیکشن کے حوالے پہلے اتحاد تھا لیکن اب نہیں ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بلاول پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہوتے ہوئے پی پی پی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پرالیکشن لڑ رہے ہیں،کراچی میں (ن)لیگ کے ٹکٹ پر جی ڈی اے کے لوگ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔