اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایران کے وزیرخارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی حدود میں حملہ پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، حملہ بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ تعلقات کی روح کی بھی خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نگران وزیرخارجہ نے حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیز کارروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دہشت گردی خطے کے لئے ایک مشترکہ خطرہ ہے، یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) January 16, 2024