اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ایران کو اب ایک پیغام اور جواب مل گیا ہے۔
آپریشن مرگ بر سرمچار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات میں بھی دوست ممالک رہے ہیں، اگر ایران ہماری طرف امن کا ہاتھ بڑھائے گا تو پاکستان بھی پیچھے نہیں رہے گا، ہم ان کے ساتھ ہمیشہ امن اور دوستی کے خواہاں رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے، اب اگر یہ بات نکلے گی تو کہاں تک جائے گی، ہمارا تو پہلے بھی ڈپلومیٹک ریسپانس تھا، ایران کو پیغام مل گیا ہے کہ آپ پاکستان کی حدود پر اس طرح قدم نہیں رکھ سکتے۔
شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ ہمیں غزہ کے مسلمانوں کوتقویت دینی چاہیے، ایران نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ہمارا اس وقت فوکس غزہ کے مسلمانوں کیلئے کھڑا ہونا ہے، غزہ میں جو نسل کشی ہورہی ہے مسلم ممالک کو اس طرح کی کارروائیوں پر قابو پانا چاہیے۔