راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔
انہوں نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے درخواست وکیل سردار شہباز کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، انہیں 9 مئی کے بعد سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پولیس کو 20 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔