تحریک انصاف نے کراچی کے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کر دی

Published On 21 January,2024 09:46 pm

کراچی:‎ (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے کراچی کے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کر دی۔

این اے 232 کی نشست پر اب عدیل احمد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ این اے 247 پر بیرسٹر فیاض کے بجائے عباس حسین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 89 پر احسن خٹک، پی ایس 91 پر سید حماد حسین، پی ایس92 پر ساجد حسین اور پی ایس 97 پر بشیر سوڈھر امیدوار نامزد کردیئے گئے، پی ایس 123 پر امتیاز احمد، پی ایس 124 سے وجاہت صدیقی، 126 پر شیراز نگرانی اور 128 پر ثاقب اقبال اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے مطابق پی ایس 101 پر تاحال پارٹی کی جانب سے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔