کھڈیاں خاص: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کا ہنر صرف میاں نواز شریف ہی جانتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے مسلم لیگ ن کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں، مسلم لیگ ن برسراقتدار آکر نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کریگی، میاں شہبازشریف کی کامیابی سے علاقہ ترقی کرے گا۔
ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ 8 فروری کو 9 مئی کے بلوایوں کا یوم حساب ہوگا، مسلم لیگ ن برسراقتدار آکر ملکی معیشت میں بہتری لائے گی، ملک سے فتنے کا گند صاف کرنے کے لئے ہم نے بھرپور محنت کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ نوازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔