کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی بچائیں گے۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وعدہ تھا 8 فروری کو نہیں 21 جنوری کو فیصلہ آئے گا، کراچی کے عوام نے اپنا حق ادا کردیا، جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اس پر لازم ہے کہ کراچی سے محبت کرے۔
ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ آج بابائے قوم کے سامنے وعدے کی تجدید کے لئے آئے ہیں، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو کر سامنے آئے ہیں، یہ وقت نئی جنگ اور نئی صف بندی کرنے کا ہے، ایک طرف ظالم حکمران اور دوسری طرف مظلوم عوام ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ منزل نظر آرہی ہے، پاکستان کے عوام کی جیت ہوگی۔