اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2024ء کی وجہ سے تمام بلدیتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کئے گئے ہیں، فنڈز نئی حکومت کے آنے تک منجمد رہیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا انعقاد شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔