انتخابات: قومی اسمبلی میں 10 اقلیتی نشستوں کی حتمی فہرست جاری، پی ٹی آئی آؤٹ

Published On 23 January,2024 07:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی میں دس اقلیتی نشستوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔

حتمی فہرست میں 10 ن لیگ، جے یو آئی ف 5 جبکہ ٹی ایل پی کے دو امیدوار شامل ہیں، پیپلزپارٹی کے 7، جماعت اسلامی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 3 امیدوار شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔