اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے، عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کیا۔
عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ سنگل بنچ میں موجود جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا۔
سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکرٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔