لاہور: (دنیا نیوز) آزاد امیدوار صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، صنم جاوید کے این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔
ادھر این اے 163 سے شوکت بسراء نے بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیلوں میں ٹریبونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔