لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان کو الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایات کی گئی ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کارروائی کی جائے، پولنگ عملے کی تربیت کی حاضری کو 100فیصد یقینی بنایا جائے۔
مراسلےمیں چیف سیکرٹری پنجاب کو غیر حاضر عملے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران انتخابی عملے کی تربیت کی مانیٹرنگ کریں گے، مانیٹرنگ افسران کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو بھیجی جائے گی۔