اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں پرویزالہٰی کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعہ کو سماعت کرے گا، شوکت بسرا کی اپیل پر جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بھی جمعہ کو سماعت کرے گا۔
صنم جاوید کی اپیل پر بھی جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔