لاہور: (دنیا نیوز) این اے 127 میں ن لیگ کے امیدوار عطا تارڑ کی والدہ نے بھی انتخابی میدان سنبھال لیا۔
عطا تارڑ کی والدہ نے بانی نواز شریف لوورز گروپ عظمیٰ عامر بٹ اور دیگر خواتین سے ملاقات کی اور ان کا جوش و خروش بڑھایا۔
والدہ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے عوام نواز شریف کو ووٹ دیں، نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اب ایک بار پھر عوام کو خوشحالی نصیب ہوگی۔
اس موقع پر بانی لوورز گروپ عظمی عامر بٹ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا سورج عطا تارڑ اور ملک شہباز کی جیت کی نوید لائے گا، ن لیگ کی حکومت ایک مرتبہ پھر عوام کے مسائل حل کرے گی۔
دوسری جانب این اے 127 اور پی پی 162 میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی ملی ہے، سنی تحریک نے لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے، پیر شہوار محمد عثمانی کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اور ملک شہباز علی کھوکھر کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔