الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کیلئے 4 لاکھ 49 ہزار287 درخواستیں موصول

Published On 25 January,2024 10:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کیلئے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوگئیں۔

قومی اسمبلی کیلئے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں موصول ہوئیں، صوبائی اسمبلیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں موصول ہوئیں۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے 73 ہزار 586 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں، پنجاب اسمبلی کیلئے 74 ہزار 274 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے 24 ہزار 420 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں، سندھ اسمبلی کیلئے 26 ہزار 649 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے 72 ہزار 769 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 81 ہزار 281 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کیلئے 35 ہزار 758 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں، بلوچستان اسمبلی کیلئے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوئیں۔