لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک میں امن، انصاف اور ترقی لائے گی، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں، ہم انہیں خوشحال پاکستان دیں گے۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سربراہ تین باریوں کے بعد چوتھی باری کی خواہش رکھتے ہیں، تینوں سابقہ حکمران پارٹیاں ملک کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکیں، عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلسل 15 سال سندھ پر حکومت کی، پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے۔