لاہور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف کو مباحثے کی دعوت دیتا ہوں، نوازشریف 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کرلیں، عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ والے گھر سے نکلتے نہیں، خود بخود الیکشن جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عالمی رہنما ووٹرز کو لائیو مباحثوں میں اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں، ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لئے ووٹرز کو امیدواروں سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔