اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے اور انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ صنم جاوید کو حلقہ این اے 119 سے انتخابات لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے، حلقہ این اے 119 میں انتخابات 8 فروری کو ہی کرائے جائیں، صنم جاوید کا نام حتمی فہرست اور بیلٹ پیپر میں شامل کیا جائے، الیکشن کمیشن صنم جاوید کو انتخابی نشان دے۔
تحریری فیصلے میں لکھا گیا لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، صنم جاوید کو حلقہ این اے 120 اور پی پی 150 میں بھی انتخابات لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے۔