جلاؤ گھیراؤ کیس: ملزمہ صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Published On 29 January,2024 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا، پولیس نے صنم جاوید سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، صنم جاوید کو تھانہ شادمان پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت پیش کیا۔