کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مخالفین نے دہشتگردی کی کارروائیاں، لاشیوں کی سیاست شروع کر دی۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان، خواتین، بزرگ الیکشن مہم میں تیزی لائیں، الیکشن کے دوران نہ دھاندلی کرنے دیں گے نہ نتیجہ بدلنے دیں گے، ایک طرف الیکشن مہم چل رہی ہے دوسری طرف کچھ عناصر خوفزدہ ہوگئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک طرف الیکشن کمیشن مصنوعی طریقے سے بلدیاتی نمائندوں کو نوٹس بھیج رہا ہے، اتنا بڑا واقعہ ہوا ابھی تک الیکشن کمیشن خاموش ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن میں آئیں اور امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ڈی جی رینجرز، پولیس اور دیگر کے ساتھ میٹنگ کریں، ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی مذمت کرتا ہوں لیکن اب لاشوں کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔