اسلام آباد: (دینا نیوز) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات سے متعلق وزارت کی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایف بی آر کی تنظیم نو کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔