اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، گوہر اعجاز نے آئی جی اسلام آباد سے تھانوں کی رپورٹ طلب کر لی۔
نگران وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کا بھی حکم دے دیا، گوہر اعجاز نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کا ذاتی طور پر وزٹ کروں گا، اسلام آباد کے 24 تھانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اسلام آباد کے تھانوں کو ماڈل بنایا جائے گا۔
گوہر اعجاز نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تھانے ملک کے دیگر شہروں کے لئے ماڈل نظر آنے چاہئیں، اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پولیس اور انتظامیہ بھرپور کوشش کرے۔