اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صوبے یونان میں لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑا ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، نگران وزیر خارجہ نے جاری ریسکیو آپریشن میں لاپتہ افراد کی تلاش اور ان کے بچاؤ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔