اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان اور ایران کے مشترکہ پریس بیان پر خیرمقدم کیا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنی بصیرت سے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، سفارتی تاریخ میں تیزی سے تناؤ کم کرنے کا تمام کریڈٹ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کیخلاف گھٹیا اور غلیظ مہم کی اجازت نہیں دی جا سکتی: مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے وزارت خارجہ امور کا پریس ریلیز بھی شیئر کیا، پریس بیان کے مطابق پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنے اپنے عہدوں پر واپسی پر اتفاق ہوا ہے۔