اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران كشيدگى کے خاتمہ کا فیصلہ خطے کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہوں، ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہ تھی، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں، ہمارے فرقے اور قبیلے بعد میں ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری سب سے اہم اور مقدم ہے۔