اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات اور دوطرفہ اقتصادی و مالیاتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے پاک چین بھائی چارے کو مضبوط بنانے میں نائب وزیر خارجہ کی خدمات کو سراہا۔
جلیل عباس جیلانی نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔