کراچی: پی ٹی آئی کی ریلی، ہنگامہ آرائی میں ملوث 14 کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور

Published On 30 January,2024 04:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں تین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 کارکنوں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے تفتیشی افسر کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ضمانت لینے والوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر مسرور سیال، آفتاب جہانگیر، رابستان، شکیل احمد شامل ہیں، شیخ محمد محبوب، خرم سعید، وجاہت، مراد شیخ، محمد رحمان شامل ہیں، ریاض حیدر، سعید احمد، سعید الرحمان، نور خان اور عطا اللہ بھی ضمانت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے، رہنماؤں و کارکنوں کی نامعلوم ایف آئی آر میں گرفتاری کا خدشہ ہے، رہنماؤں و کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔