جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی کے 7 اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

Published On 30 January,2024 06:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے لاہور کے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 7 اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر احکامات جاری کئے، پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں نے خود کو روپوش کررکھا ہے، ملزم اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔

پولیس نے عدالت سے ملزموں کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی استدعا کی تھی۔