اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد ہو گئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کیں، تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود بینچ میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کیا تھا۔