مری: (دنیا نیوز) ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سیاحوں کا رش لگ گیا۔
اب تک مری میں 10 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، مری ایکسپریس وے ڈنہ، مسیاڑی، لکوٹ، ملاچھ کے مقام پر سڑک سے برف صاف نہ کی گئی جس کے باعث دونوں اطرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹریفک جام کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بجلی بند ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹوں سے شہر اور دیہی علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے۔