نوڈیرو: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہمارا منشور عوام کی خدمت ہے، پیپلز پارٹی حکومت میں آخر بھوک مٹاؤ پروگرام لائے گی۔
تقریب سے خطاب فریال تالپور نے کہا کہ برسات اور سیلاب کے دوران سب نے محنت کر کے لوگوں کی مدد کی، الیکشن میں کامیابی کے بعد نوڈیرو میں لیڈیز کلب قائم کیا جائیگا، لیڈیز کا بھی ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ہے، سب کو پولنگ سٹیشن پر لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوڈیرو میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور بھی ہوں گے، پیپلز پارٹی نے میرٹ پر نوکریاں دے کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔
فریال تالپور نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 10 نکاتی پروگرام دیا ہے جس سے غریب کو فائدہ ہوگا، 30 لاکھ گھر تعمیر ہوں گے، بینظیر کسان اور مزدور کارڈ لائیں گے جو غریب کو دیں گے۔