بانی پی ٹی آئی نے ایک جلسے میں مجھے ڈاکو کہا تھا، آج پتہ چلا ڈاکو کون ہے: احسن اقبال

Published On 31 January,2024 06:00 pm

ظفروال: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک جلسے میں مجھے ڈاکو کہا تھا، آج پتہ چلا ڈاکو کون ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف لاہور بیٹھے ہیں لیکن ہمارے دلوں میں بستے ہیں، آپ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ہم سب پر احسان کیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آپ نے بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، لوڈشیڈنگ دہشتگردی سے نجات دی، کراچی کو امن دیا، سی پیک کے ذریعے پورے ملک میں ترقی کے موقع دیئے بانی پی ٹی آئی کی حکومت نہ آتی تو لوگوں کو ترقی مل رہی ہوتی، ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا قلعہ نارووال آج بھی ہے کل بھی ہو گا۔