اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے۔
ایپکس کمیٹی 24 نکاتی ایجنڈے پر غور کریگی، ایف بی آر کی تنظیم نو اور کارکردگی میں بہتری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، وزارت قانون یو اے ای اور کویت کیساتھ ایم او یوز پر پیشرفت سے آگاہ کریگی۔