اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے 5 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات مؤخر کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔
پارٹی ارکان نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری کو ہونا تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کئے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے۔