لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آج مری میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جی پی او چوک پر جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، اور چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے، کارکنوں کی جانب سے پارٹی قائد کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
— PMLN (@pmln_org) February 5, 2024
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر لیگی رہنما پرویز رشید کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 12 سال بعد نوازشریف مری میں جلسہ کر رہے ہیں۔