لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024 کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے آئی جی آفس میں ویڈیو وال بنانے پر کام شروع کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ویڈیو وال 6 کروڑ روپے لاگت سے بنائی جا رہی ہے، ویڈیو وال بنانے کا کام کل تک مکمل ہو جائے گا۔
ویڈیو وال سے لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے پولنگ سٹیشنز کی آن لائن مانیٹرنگ ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو وال کے ذریعے آئی جی پنجاب فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کریں گے، الیکشن کو پرامن بنانے کے لئے ویڈیو وال لگائی جا رہی ہے۔