لاہور: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس نے ووٹ کاسٹ کرنے والوں کےلئے احسن اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہری صبح 07 بجے سے رات 11 بجے تک شناختی کارڈ متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے موصول کرسکتے ہیں، چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم سے شہری فوری موقع پر چالان جمع کروا کر کاغذات واپس حاصل کر سکتے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 10 روز تک چالان جمع نہ کروانے پر کاغذات متعلقہ ضلع کچہری جمع کروا دیئے جاتے ہیں۔