لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024 میں صوبائی دارالحکومت سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر 1079 امیدوار مدمقابل ہیں۔
لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 266 امیدوار پنجہ آزمائی کر رہے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں 813 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
این اے 120 میں سب سے زیادہ 27 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ این اے 118 میں سب سے کم 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدواروں میں جوڑ پڑے گا جبکہ پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔