فیصل آباد: (دنیانیوز) ضلع کے 10 قومی اور 21 صوبائی حلقوں میں انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیاگیا۔
8 فروری کو قومی اسمبلی کے 268 اور صوبائی اسمبلی کے 604 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا، ضلع بھر میں انتخابی عمل کیلئے 3 ہزار 687 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ، ایک ہزار 695 پولنگ اسٹیشن حساس اور 475 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے ہیں ۔
سی پی او علی ضیاءکے مطابق پولنگ ڈے پر 16 ہزار 900 سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی حساس پولنگ سٹیشنز پر اور ہنگامی صورتحال کیلئے موجود ہوں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر مانیٹرنگ ہو گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے، ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔