حضرو: (دنیا نیوز) پی پی ون حضرو ضلع اٹک میں آزاد امیدوار چنگیز خان پر بھی فائرنگ کردی گئی۔
آزاد امیدوار چنگیز خان اپنے انتخابی دفتر میں نماز عشاء ادا کرکے نکلے ہی تھے کہ فائرنگ ہوگئی، انتخابی دفتر سے ملحقہ کمرے پر 5 گولیاں فائر کی گئیں، چند لمحوں کے فرق سے چنگیز خان محفوظ رہے۔
چنگیز خان آزاد امیدوار کی حیثیت سے گھڑیال کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، چنگیز خان سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے قریبی عزیز ہیں۔