کراچی : (دنیانیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔
Mobile phone services must be restored immediately across the country have asked my party to approach both ECP and the courts for this purpose.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 8, 2024
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو موبائل فون سروسز کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔